شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ، کلیئرنس آپریشن میں نائب صوبیدار جاں بحق، 2 اہلکار زخمی
راولپنڈی (پ ر) چلاس کے قریب شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی بحالی کے لئے کلیئرنس آپریشن کے دوران نائب صوبیدار جاں بحق، 2 اہلکار زخمی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند روڈ کی بحالی کے کام کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے فوج کے نائب صوبیدار خالد جاں بحق جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت بند ہوگئی تھی۔ جس کے لئے فوج کے جوان لوگوں کی مدد اور امدادی کاموں میں مصروف تھے۔ اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کلیئرنس کا کام شروع کیا تھا لیکن کلیئرنس آپریشن کے دوران ہی لینڈ سلائیڈ کے سبب نائب صوبیدار خالد جاں بحق جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
Load/Hide Comments


