نوکنڈی میں لوگوں نے دو ڈاکو پکڑ لیے، مسلح افراد کی فائرنگ سے گاڑی ڈرائیور قتل
نوکنڈی (یو این اے) کلی دوربن چاہ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دو ڈاکو پکڑ کر لیویز کے حوالے کردیے، ڈاکوﺅں کے دیگر ساتھی فرار۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکو پاک افغان باڈر کے ایریا میں گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کررہے تھے، اس دوران قریبی گاﺅں کلی دوربن چاہ کے لوگوں کو اطلاع دی گئی، جس پر انہوں نے ڈاکوﺅں کا پیچھا کرتے ہوئے دو ڈاکوﺅں کو اسلحہ اور گاڑی سمیت پکڑ لیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے، بعد میں لوگوں نے پکڑے ہوئے ڈاکوﺅں کو لیویز نوکنڈی کے حوالے کردیا جبکہ ایک اور واقعہ میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایک زمباد ڈرائیور گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا جس کا تعلق نوشکی سے ہے، نوکنڈی انتظامیہ نے پکڑے گئے ڈاکوﺅں کو اپنی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


