اسلام آباد میں ڈولفن اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی، 2 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد میں ڈولفن پولیس اہلکار نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے درخواست میں الزام لگایا کہ ڈولفن پولیس راولپنڈی میں تعینات ملزم میرا کزن ہے جو بہانے سے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے وڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں جبکہ دھمکیاں دیکر 2 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔ خاتون کی درخواست پر تھانہ شہزاد ٹاﺅن میں پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Load/Hide Comments


