صدر مملکت نے سینیٹ اجلاس 9 اپریل کو طلب کرلیا، نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد(انتخاب نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کرلیا۔ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل منگل کی صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے۔ سینیٹ اجلاس میں نئے اراکین کی حلف برداری ہوگی اورساتھ ہی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایوان بالا (سینیٹ) کی 30 نشستوں پر الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے جس کے سینیٹرز کی تعداد 24 ہے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 19 جبکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد بھی 19ہے۔ پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کیا ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


