اسلام آباد ، غیر ملکی خاتون سمیت 5پاکستانیوں کو 20لاکھ لینے کے بعد رہا کر دیا گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے دارلحکومت سے ایک غیر ملکی خاتون سمیت 5پاکستانیوں کو گھنٹو تک یرغمال بنائے رکھا گیا، تفصیلات کے مطابق یرغمال بنانے کے بعد انہیں لوٹا بھی گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ایک غیر ملکی خاتون اور اس کے 5 پاکستانی ساتھیوں نے تھانہ گولڑہ کی حدود میں شاہ اللہ دتہ کے قریب اپنی گاڑیاں پارک کیں اور پھر ہائیکنگ کرتے سٹوپا کی طرف جا رہے تھے کہ ڈاکوو¿ں نے اسلحے کی نوک پر مارگلہ ہلز میں روک لیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس کے مطابق ڈاکوو¿ں نے موبائل فون، گھڑیاں چھین لیں اور پھر خاتون سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا اور 2 افراد کو چھوڑ دیا۔ملزمان نے جن دو افراد کو جانے کی اجازت دی انہیں اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر مجبور کیا اور خبردار کیا کہ اگر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی تو ان کے ساتھیوں کو قتل کر دیا جائے گا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ 2 افراد نے اے ٹی ایم سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے نکالے اور رقم ڈاکوو¿ں کے حوالے کر دی جس کے بعد یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا۔گولڑہ تھانے کے پولیس اہلکار کے مطابق سیاحوں کو ٹیکسلا میں واقع اسٹوپا کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا تاہم ان کی گاڑیاں گولڑہ تھانے کی حدود میں کھڑی تھیں، اس لیے متعلقہ تھانہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔


