اقتصادی رابطہ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل، شہباز شریف نے رانا تنویر کو بھی شامل کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین کو کا رکن بنا کر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی، تفصیلات کے مطابق وزیر صنعت وپیداوار کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر7 ہوگئی ، وزیر خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین برقرار رہیں گے۔اس سے قبل وزیراعظم نے تشکیل نو پر وزیرخزانہ کو ای سی سی کا چیئرمین مقررکیا تھا، وزیراعظم نے ای سی سی کی سربراہی خود کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ای سی سی ارکان میں تجارت،پاور اور پیٹرولیم کے وفاقی وزرا شامل ہیں، اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزراءکمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں