بلوچستان کے طلبہ کو بینظیر بھٹو پروگرام کے تحت اسکالر شپس دی جائیں گی، وزیراعلیٰ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی کے تحت ایک اور اہم قدم “بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام” کے نام سے اٹھایا گیا ہے۔ بلوچستان میں پاکستان کے لئے جان قربان کرنے والے شہداءکے بچوں کو نرسری سے ماسٹرز تک اسکالر شپ دی جائیگی، بلوچستان کے جو طلبہ PhD کے لیے دنیا کی 200 ٹاپ یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کو موقع دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اقلیتوں اور ٹرانس جینڈر کے لئے نرسری سے ماسٹر تک سالانہ پچاس پچاس اسکالرشپ دی جائیں گی۔
Load/Hide Comments


