ہم تبدیلی کیلئے نکلے ہیں، موروثی سیاست کا خاتمہ کریں گے، میر شفیق الرحمن مینگل

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار میں پریس کانفرنس سے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ و حلقہ پی بی 20 خضدار تھری، وڈھ سارو نہ اورناچ سے نامز امیدوار میر شفیق الرحمن مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جماعت اسلامی کی قیادت خاص کر مولانا محمد اسلم گزگی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے تبدیلی اور وڈھ سے موروثی سیاست کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کرنے میں ہمارے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے وڈھ میں اصل مقابلہ خوشحال پاکستان اور ترقی یافتہ بلوچستان کی جدوجہد کرنے والوں کا غیر ملکی ایجنڈے کےخلاف ہے ہم تبدیلی کے لئے نکلے ہیں عوام ہمارا ساتھ دیں ہمارے مخالفین ابتداءسے یہاں سے منتخب ہوتے چلے آ رہے ہیں مگر آج تک اس حلقے میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا سکی گزشتہ حکومت میں انہیں بلوچستان خصوصا خضدار وڈھ کی تعمیر و ترقی کے لئے 37 ارب روپے جاری کیے گئے مگر افسوس مورثی سیاست کے پیداواروں نے ایک روپے بھی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ نہیں کی ساری رقم ہڑپ کرکے اپنی روایت کو زندہ رکھا علاقہ پسماندگی کا منظر پیش کر رھا ہے اگر حلقہ پی بی 20 وڈھ سارونہ اورناچ کے عوام نے جھالاوان عوامی پینل کو موقع فراہم کی تو ہماری ترجحات میں تعلیم، صحت، روزگار، زراعت ذرائع مواصلات کے شعبوں کو وسیع ترقی دیں گے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت حلقہ پی بی 20 کے عوام ان مسائل کا شکار ہیں ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ وڈھ سارونہ اورناچ گریشہ ہڑنبو کی ترقی و خوشحالی اور موروثی سیاست کی قبضے کو ختم کرنے کے لئے ہمارے ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں