اسرائیلی جارحیت، گزشتہ 24گھنٹوں میں 30سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے دل دہلا دینے والے حملے رک نہ سکے، تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں سے 24گھنٹوں کے دوران 30سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو گئے، رپورٹس کے مطابق چارماہ کی اسرائیلی کارروائیوں کے بعد وسطی خان یونس سے اسرائیلی فوج نے انخلا شروع کر دیا جس کے بعد فلسطینیوں کی بھی اپنے گھروں کو واپسی ہورہی ہے۔تاہم اسرائیلی بمباری سے ملبے کا ڈھیر بنے گھروں کی شناخت مشکل ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو 6 ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں