سانحہ نو مئی،آرمی چیف نے 20 افرادکی سزا معاف کر کے رہا کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فوجی عدالتوں سے سانحہ 9مئی کے ایک سال تک کی سزا پانے والے 20افراد کو رہا کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سانحہ 9 مئی میں ملوث ایک سال کی سزا پانے والے 20 افرادکی باقی سزا معاف کردی، اٹارنی جنرل نے 20 افرادکی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے، راولپنڈی، واضح رہے کہ لاہور،گوجرانوالا، دیر اور مردان کے 20 افراد کو فوجی عدالتوں سے ایک سال کی سزا ہوئی تھی، راولپنڈی میں 8 افراد کو ایک ایک سال کی قید بامشقت سزا سنائی گئی تھی۔ لاہور میں3، گوجرانوالا میں 5 مجرمان کو ایک ایک سال قید بامشقت کی سزا دی گئی تھی۔ رہا ہونے والوں میں دیر کے 3 اور مردان کا ایک مجرم بھی شامل ہے۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تمام مجرمان کو 6 اور 7 اپریل کو رہا کیا گیا۔ کسی مجرم نے سزا مکمل نہیں کی تھی، آرمی چیف نے عید سےقبل رعایت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں