وزیراعظم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کر دیا۔ اسحاق ڈار بھی سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیے گئے، وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان مقرر کیا جس کے بعد اسحاق ڈار کے قائد ایوان مقرر ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزیراعظم ہاو¿س سے جاری کر دیا گیا۔ دوسری جانب نو منتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 22 اپریل تک اپوزیشن لیڈر کا نام بھی طلب کر لیا جبکہ آزاد امیدواروں کو بھی اپوزیشن یا حکومتی بینچوں میں شامل ہونے کے لیے 7 دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں