عیدالفطر کے تینوں دن ٹرین کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان ریلوے نے عید کے دنوں میں کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ عیدالفطر کے تینوں دن پاکستان ریلویز کی جانب سے ٹرین کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہوگی۔ ٹرین کرایوں کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔ عیدالفطر کے تین دنوں کے لیے اعلان کی گئی یہ رعایت کرنٹ ٹکٹ پر لاگو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں