سرکاری اسکولوں میں ناچ گانوں کو لازمی قرار دینا شرمناک عمل ہے، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(یو این اے )مرکزی جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے نظامت تعلیمات کے جانب سے سرکاری سکولوں ناچ گانوں کے لازمی قراردینے کی شرمناک نوٹیفکیشن کی اطلاعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلام مخالف قوانین کا اجرا کھلی غداری ہے، قوم سرکاری تعلیمی اداروں میں اپنے بچے اور بچیوں کو ناچ گانے، گلو کار، اداکار بننے کیلئے نہیں بلکہ قوم و ملک کے بہترین خدمت گار بننے کیلئے بھیجتے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی جانب سے ناچ گانوں کے نوٹیفکیشن نے تعلیمی اداروں کو فلم انڈسٹری بنا دیا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے بچوں کو اداکار بنانا یا ڈانسر بنانا ہے تو وہ بچے اسکولوں نہیں فلم انڈسٹری بھیج دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری اسکولوں میں ناچ گانوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے والوں کو برطرف کر کے انہیں نوکریوں سے فارغ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں