دالبندین میں قبائلی رہنما ملک عنایت اللہ محمد حسنی پر بھرے بازار میں حملہ
چاغی (یو این اے) قبائلی رہنما ملک عنایت اللہ محمد حسنی پر دالبندین بازار میں حملہ، ذرائع کے مطابق قبائلی رہنما ملک عنایت اللہ محمد حسنی پر مسلح افراد نے شہر کے اندر حملہ کرکے زخمی کردیا، خوش قسمتی سے قریب کے لوگوں نے بیچ بچاﺅ کرکے ملک عنایت اللہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ دالبندین پرنس فہد اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر ریفر کردیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ملک عنایت پر حملہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


