کراچی ، ڈکیتی پر مزاحمت، 4افراد زخمی، ریٹائرڈ ایس ایس پی کے گھر سے 30تولہ سونا اور 44لاکھ روپے چوری
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو نہ پایا جا سکا، کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 4افراد زخمی ہو گئے،علاوہ ازیں ڈیفنس فیز 8میں ریٹائرڈ ایس ایس پی کے گھر پر چوری بھی ہوئی جس میں ملزمان 30تولہ سونا ، 44لاکھ روپے اور دیگر سامان لے گئے، ایسا دکھنے میں آیا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز روکنا پولیس کیلئے ایک بڑا چیلنج بن گیا، رمضان میں ڈکیتی مزاحمت پر 19قتل جبکہ 55زخمی ہوئے ، پولیس حکام کے مطابق سال میں ڈکیتی مزاحمت پر 59افراد مارے گئے۔
Load/Hide Comments


