شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات، امریکا دورے کے حوالے سے آگاہی فراہم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاکہ شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مابین ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے وزیر اعظم کو اپنے دورہ امریکا کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا، یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے جا رہا ہے۔وزیر خزانہ نے ملاقات میں وزیراعظم کو آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ ملاقاتوں کے شیڈول کے حوالے سے بتایا، تفصیلات کے مطابق ماہرین کی ٹیم کے ہمراہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقات میں 6 ارب سے 8 ارب ڈالر کے نئے پیکج کے حوالے سے گفتگو کا آغاز کریں گے۔اس حوالے سے مرکزی وزارتی ملاقاتیں 17 تا 19 اپریل کے درمیان ہوں گی، جبکہ دیگر ایونٹس کا انعقاد 15 تا 20 اپریل کے دوران ہوگا۔
Load/Hide Comments


