مکران کوسٹل ہائی وے پر سیلابی ریلے، متبادل راستہ بھی بہہ گیا، موٹر وے پولیس نے ٹریفک روک دی
حب (نمائندہ انتخاب) مکران کوسٹل ہائی وے کنڈ ملیر بزی ٹاپ کے علاقوں میں موسلا دھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی ریلے کوسٹل ہائی وے کو عبور کرنے لگے، پھور کے قریب ہوپ آف پرنس (امیدوں کی شہزادی) کے مقام پر گزشتہ بارشوں اور سیلاب سے منہدم پل کا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک معطل۔ موٹر وے پولیس نے کوسٹل ہائی وے پر سفر کرنے والی گاڑیوں کو روکنا شروع کردیا۔ سفر سے گریز کرنے کی ہدایت ایڈوائزی جاری کر دی گئی۔
Load/Hide Comments


