پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی بروقت ادائیگی کردی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی بروقت ادائیگی کردی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی یورو بانڈ ہولڈرز کو ادائیگی 12 اپریل کو ایجنٹ بینک کے ذریعے کی گئی، ادا کی گئی رقم میں قرض کا اصل اور سود شامل ہیں۔ پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق ادائیگی کے بعد پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈز کا قرض 7 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔
Load/Hide Comments


