دوبارہ پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ، ٹینکرز ایسوسی ایشن کا مطالبات منظور نہ ہونے پر ترسیل بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد:ملک میں ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مطالبات منظور نہ ہونے پر تیل ترسیل بند کرنے کا اعلان کردیاہے تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر ملک میں پترولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے جمعرات سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کرنے کے ساتھ غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔صدرآئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابداللہ آفریدی نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس میں اضافہ کسی صورت منظور نہیں ہے اس لیے ان کے مطالبات مانے جائیں ورنہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کردی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی سروس اور ٹول ٹیکسز کو فی الفور ختم کیا جائے یکم نومبر 2019ء سے اب تک کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا، اس میں اضافہ کیا جائے، اس کے ساتھ ہیں آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے حکومت کو 24 گھنٹوں میں مطالبات منظور کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔ اس صورتحال کے بعد ملک میں ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔(آصف محمود)

اپنا تبصرہ بھیجیں