فیصل آباد، شراب کے نشے میں فائرنگ، ایک بیٹا جاں بحق، باپ اور دوسرا بیٹا زخمی
فیصل آباد (این این آئی)تھانہ چک جھمرہ کے علاقے میں پرانی دشمنی کی بنا پر مشتعل ملزم مناڈان نے شراب پی کر شاہدمحمودباجوہ عرف صابی باجوہ کے گھر گھس کر دو بیٹوں سمیت شاہد محمود باجوہ پرفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں تشویشناک حالت میں باپ اور دونوں بیٹوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا یہاں پر شاہد باجوہ کابڑا بیٹافیضان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام پورہ فیصل ٹاﺅن میں مقیم شاہدمحمود باجوہ نامی شخص اپنے بیٹوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ دیرینہ رنجش پر منا ڈان نامی ملزم نے ان کے گھر گھس کر دو بیٹوں اور شاہدمحمودباجوہ کو فائر مار دئیے جس سے تینوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا تھا جہاں وہ زیرعلاج تھے ہسپتال میں زیرعلاج فیضان جوکہ شاہد باجوہ کا بڑا بیٹا ہے وہ جاں بحق ہوگیا، شاہدمحمود باجوہ نے بتایا کہ میں مناڈان کو اپنے بچوں کیساتھ تعلقات سے منع کرتاتھا جس کی رنجش پر اس نے یہ اقدام کیا چک جھمرہ پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔


