فیصل آباد میں 20سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد گھریلو حالات سے تنگ آکر 20سالہ لڑکی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی۔ بتایاگیا ہے کہ سمندری روڈ کی رہائشی لیاقت علی کی جواں سالہ بیٹی شمائلہ کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا، جس پر والدین نے ڈانٹ پلائی تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں، حالت غیر ہونے پر اہل خانہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے اسکی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی، لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی، تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں