بیوی کے میکے چلے جانے پر 32سالہ شوہر کی ٹرین تلے سر دے کر خودکشی

مکوآنہ (این این آئی)بیوی جھگڑا کر کے میکے چلے گئی ساتھ واپس نہ آنے پر شوہر نے ٹرین کے تلے سر دے کر خود کشی کر لی تفصیلات کے مطابق تھانہ چک مہمرہ کی حدود چک جھمرہ کی سبزی منڈی کے پاس 32 سالہ نوجوان نے ٹرین کے نیچے آکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی 32 سالہ متوفی محمد احسان ولدعبد الستار قوم مغل جو کہ چک جھمرہ کے نواحی گا¶ں چک نمبر 111 ج۔ب ڈھو لنوال کا رہائشی ہے اس نے ہفتے کے روز تقریبا صبح سات بجے سبزی منڈی کے قریب چلتی ٹرین کے لیے اپنا سر دے کر خودکشی کر لی پولیس کا موقف ترین بدرایکسپریس فیصل آباد سے لاہور جارہی تھی جس کے نیچے آکر متوفی نے خودکشی کی واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ اور پولیس تھانہ چک جھمرہ موقع پر پہنچ گئی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ضروری قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی متوفی شاہکوٹ میں اپنی روٹھی بیوی کو منانے گیا ہوا تھا نا کام لوٹنے پر خودکشی کی، لواحقین کے مطابق متوفی ایک بیٹے کا باپ بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں