عرب امارات میں شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال، سڑکیں بند، متعدد میٹرو اسٹیشن زیر آب

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم، میں شدید بارشوں کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری۔ دبئی اور ابوظبی میں طوفانی بارشیں پیر کی رات سے جاری ہیں جبکہ نئی ایڈوائزری میں بارش، آسمانی بجلی اور اولے پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یو اے ای میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، ملازمین کو گھر سے کام اور اسکولز کو آن لائن کلاسز کی ہدایت۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارش کے باعث دبئی ائیرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہے اور دبئی میں متعدد اہم شاہراہیں طوفانی بارش کے باعث زیر آب آگئی ہیں۔ اماراتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہ سکتا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق دبئی اور ابوظبی کی متعدد شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے، متعدد سڑکوں اور علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے جس سے دبئی میٹرو کے متعدد اسٹیشن بھی زیر آب آگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں