غزہ، اسرائلی فوج کاپولیس گاڑی پر حملہ، 7اہلکاروں سمیت 9فلسطینی جاں بحق

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج کا غزہ میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، حملے کے باعث غزہ پولیس کے 7اہلکاروں سمیت 9فلسطینی جاں بحق ہو گئے، علاوہ ازیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں سے مزید 56فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جبالیا، نصیرات کیمپوں اور رفح پر بھی اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ یونی سیف کے مطابق غزہ میں ہر 10منٹ میں کوئی بچہ زخمی یا جاں بحق ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں