گوادر، کیچ اور پنجگور میں نیا اسپیل داخل، طوفانی بارشوں سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

پسنی (نامہ نگار)مکران میں بارش برسانے والی خطرناک اور نیا اسپیل داخل ہونے کے بعد مکران ڈویڑن کے تینوں اضلاع گوادر، کیچ اور پنجگور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، بیشتر علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں، یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق مکران ڈویڑن میں بارش کا نیا سلسلہ جو بدھ کی علی الصبح شروع ہو گیا تھا ، مکران کے ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر تربت سمیت پسنی ، اورماڑہ ، گوادر ، پنجگور ، بلیدہ ، مند ، دشت ، تمپ ، جیونی اور کلانچ کے علاقے میں بدھ کے روز وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، اطلاعات کے مطابق مختلف ندی نالوں میں طغیانی جبکہ ضلع گوادر اور کیچ میں متعدد آبی ذخائر (ڈیموں) میں سیلابی کیفیت کی اطلاعات ہیں ، پسنی جہاں گزشتہ روز کی بارش سے شدید متاثر ہو¿ا تھا اور شہر کے زیادہ تر رہائشی اور کمرشل ایریا پانی میں ڈوبے ہوئے تھے حالیہ نئی بارشوں نے رہی سہی کسر پوری کر دی ، شہر کے مختلف علاقے تالاب کا کا منظر پیش کر رہے ہیں ، بارش کا پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہو گئے ہیں جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ تربت ، دشت ، بلیدہ ، مند ، میں بھی بدھ کی علی الصبح شروع ہونے والا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، کوسٹل ہائی وے جیونی گوادر سیکشن پر بارش کا پانی اوور فلو ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے جبکہ تحصیل پسنی کلانچ کے متعدد جو شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں وہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق ان علاقوں کا شہری علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے مکران کے لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور لوگوں کو ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں