لاہورمیں لڑکی کو بلیک میل کرنے پر نوجوان گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر لاہور سے سیف سٹی نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار کروادیا، تفصیلات کے مطابق بلیک میلر لڑکے نے ٹک ٹاک پر لڑکی کی ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔متاثرہ لڑکی نے کوٹ لکھپت کے علاقے سے 15 ایمرجنسی پر کال کی تو سیف سٹی ٹیم نے لڑکی کی شکایت پر فورا کوٹ لکھپت پولیس کو موقع پر بھجوایا اور کیمروں کے ذریعے لڑکی کو کال کے دوران لائیو مانیٹر بھی کیا جاتا رہا۔ سیف سٹی کیمروں سے ملزم کو ٹریس کیا اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں