بارشوں کی غیر معمولی صورتحال اور نقصانات کے تعین کیلئے اقدامات جاری ہیں، ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن) ترجمان صوبائی حکومت شاہد رندنے کہا ہے کہ صوبے میں بارشوں سے آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے اور 40 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 92 گھرجزوی طور پر متاثر ہوئے اور متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تعین سروے جاری ہے ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بارشوں کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔آسمانی بجلی و چھتیں گرنے کی وجہ سے اب تک صوبے میں 8 افراد جاںبحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے نقصانات کی ابتدائی رپورٹس موصول ہوئی ہیںبارش و سیلابی پانی کی وجہ سے 40 کے لگ بھگ گھروں کو نقصان پہنچا 92 کے قریب گھروں کو جزوی نقصان پہنچا متاثرہ اضلاع میں لنک سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے متاثرہ اضلاع میں ذرائع مواصلات کی بحالی کا کام جاری ہے متاثرہ اضلاع میں نقصانات کے تعین کیلئے سروے جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں