بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 18 اپریل کو گیس بند رہے گی، سدرن کمپنی

کوئٹہ (آن لائن) سوئی سدرن گیس کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر بہتر رکھنے کی کاوشیں جاری بلوچستان کے مختلف شہروں کی پائپ لائن کی ضروری مرمت کا فیصلہ، 18 اپریل بروز جمعرات ڈھاڈر، سبی، بیل پٹ، بھاگ، لہڑی، حاجی شہزاد اور ان سے ملحقہ علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک گیس عارضی طور بند رکھی جائے گی جبکہ 19 اپریل بروز جمعہ مستونگ، قلات، منگوچر، کھڈ کوچہ، کولپور، مچھ اور ان کے ملحقہ علاقوں میں صبح آٹھ بجے سے شام 6 بجے تک گیس کی ترسیل بند رکھی جائے گی 18 اور 19 اپریل کو 10 گھنٹے کی اس عارضی بندش سے مزکورہ شہروں اور ملحقہ علاقے متاثر ہونگے۔ان علاقوں کے معزز صارفین سے گزارش ہے کہ اس اوقات بندش کے دوران متبادل ذرائع کا بندوست کرلیں۔ اس عارضی بندش کی زحمت کیلئے ادارہ معذرت خواہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں