پنجگور میں رخشان پُل قابل سفر نہ رہا، خستہ حالی کے باعث حادثے کا امکان

پنجگور(نمائندہ انتخاب)پنجگور کے سب سے بڑا مرکزی رخشان پل عدم توجہی کے باعث خستہ حالی کا شکار ، کسی بھی وقت گر کر بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے سب سے بڑے رخشان پل حکومتی عدم توجہی کے باعث خستہ حالی کا شکار آمد و رفت کے قابل نہیں رہے ۔ کسی بھی وقت رخشان پل زمین بوس ہوکر بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ، اگر سنجیدگی سے غور کیا جائے تو رخشاں پل کا مشرقی حصہ جھک گیا ہے ، پنجگور رخشان پل ضلع کے 20 مختلف علاقوں کو ملانے والی واحد پل ہے جو پنجگور کے مرکزی بازار اور سرکاری دفاتر شامل ہیں جو پنجگور کا ہیڈکوارٹر بھی کہا جاتا ہے مگر کہی حکومتیں اور عوامی نمائندے گزرے ہیں کسی نے بھی اس خستہ حال پل پر کوئی توجہ نہیں دی ہے سڑک کو ادھورا جس کے باعث رخشان پل اور اسکے آس پاس والی سڑک مکمل طور پر خستہ حالی کا شکار اور امدورفت کے قبل نہیں ہے رخشان پل کے اوپر اور نیچے بڑے گڑھے پڑنے سے گاڈیاں اور موٹر سائیکلوں کو بچاتے ہوئے اس پل پر روزانہ کہی حادثات رونماءہورہے ہیں جبکہ رخشان ندی میں پانی آنے سے رخشان پل کے مین فاو¿نڈیشن پلر بھی انتہائی بوسیدہ اور زمین کے اوپر دیکھائی دے رہے ہیں اور پل کا مشرقی حصہ جھک گیا ہے جس سے رخشان پل عنقریب عدم توجہی کے باعث حب پل کی طرح گر سکتا ہے ، پنجگور کے عوامی سیاسی حلقوں نے صوبائی وفاقی حکومت اور پنجگور سے تعلق رکھنے والے صوبائی و قومی اسمبلی کے نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ خدارا رخشان پل پر توجہ دیکر رخشان پل کی تعمیر ومرمت کیلئے اقدامات کریں بصورت دیگر رخشان پل کسی بھی وقت پنجگور کے عوام کو بڑی مصیبت سے دوچار کرسکتا ہے کیونکہ رخشان پل پنجگور کے واحد پل ہے جسمیں روزانہ ہزاروں چھوٹے بڑے گاڈیاں اور موٹر سائیکل گزرے ہیں پل کی مرمت تک ہیوی لو¿ڈ گاڑیوں کو پل پر سے نہ گزرنے دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں