فورسز کا ملیر کے علاقے میں دھاوا، عورتوں اور بچوں پر تشدد قابل مذمت ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس اور رینجرز کا ملیر کے علاقے جلال مراد پر دھاوا، بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ممبر کر گھر پر چھاپا مار کر عورتوں اور بچوں پر تشدد کیا گیا۔ خوش قسمتی سے وہ ساتھی اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے لیکن فورسز نے علاقے کے لوگوں پر فائرنگ کر کے ہراساں کیا، ملیر کے علاقے جلال مراد میں علاقے کو گھیرے میں لیکر فائرنگ کی گئی۔ مذکورہ واقعے کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ شدید مذمت کرتے ہوئے اپنی تشویش کا اظہار کیا ، انہوں نے صبح ہنگامی پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں