عثمان بزدار کی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کی نشستوں میں اضافے میں تعاون کی یقین دہانی

کوئٹہ 16 جولائی:۔گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی. ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، عالمی وبا سے بچاو کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گورنر یاسین زئی نے کہا کہ سردست وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور باہمی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔گورنر یاسین زئی نے کہا کہ اگر پنجاب کے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں بلوچستان کے طلباء و طالبات کیلئے سیٹوں میں اضافہ کیا جائے تو اس سے ہمیں اپنی نوجوان نسل کے اذہان کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں مدد ملے گی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دھانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کا عوام سے رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں