گوادر سے اورماڑہ شہر میں نکاسی آب کیلئے ہیوی مشینری، ٹربائن مع عملہ روانہ

اورماڑہ(یواین اے)ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگ زیب بادینی کی ہدایت پر تحصیل اورماڈہ میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے جمع بارش کے پانی کے نکاس کے لیئے ہیوی پمپنگ مشینری ٹربائن کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کمپلین انچارج جمال بلوچ اور حمید پیارے اورماڑہ پہنچ گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جدید واٹر پمپنگ مشین اور ٹربائن اورماڑہ شہر میں اہم مراکز پر جہاں زیادہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے میں نصب کرکے پانی کو ڈرین کیا جارہا ہے۔ تاہم انتظامیہ کے مطابق نکاسی آب کے عمل میں مزید تیزی لانے سے جلد ہی اورماڑہ شہر میں نکاسی آب مکمل طور پر ڈرین کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں