لورالائی اور ژوب میں حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی
لورالائی اور ژوب میں حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی
لورالائی، ژوب (انتخاب نیوز) لورالائی ڈیرہ غازی خان روڈ پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق 8افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو لورالائی ڈیرہ غازی خان روڈ پر مہیوال کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 8افراد زخمی ہو گئے ، ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی جا ری ہے۔علاوہ ازیں طوفانی بارش ایک شخص جاں بحق طوفانی بارش کمرے کا چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق ژوب کے علاقے کلی اومژہ مرسین زئی میں طوفانی بارش کے دوران ایک گھر کے کمرے کا چھت گرنے سے محبت خان ولد قاسم خان جاں بحق ہو گئے۔
Load/Hide Comments


