پنجگور میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا 23 اپریل کو شٹر ڈاﺅن کا اعلان

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور کے امن وامان کی مخدوش صورتحال ٹارگٹ کلنگ، قتل، چوری، ڈاکہ زنی کی مسلسل وارداتوں، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور اور بلنگ سمیت پنجگور میں نیٹ سروس کی بندش کیخلاف آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پر مشتمل سیاسی جماعتوں انجمن تاجران سول سوسائٹی کا اجلاس زیر صدارت آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علاﺅالدین ایڈووکیٹ مرکزی جامع مسجد میں منعقد ہوا اجلاس میں امن وامان قتل غارت، نیٹ سروس کی بندش بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بندش کے خلاف بروز منگل 23 اپریل کو مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین پیپلز پارٹی کے مکران ڈویژن کے جنرل سیکرٹری آغا شاہ حسین بلوچ، جمعیت علماءاسلام کے ضلعی امیر سابق چیئرمین آل پارٹیز حافظ محمد اعظم بلوچ، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ الطاف حسین بلوچ پنجگور سول سوسائٹی کے کنوینر حاجی افتخار بلوچ، ظہور احمد زیبی، بی این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالقدیر بلوچ، حق دو تحریک کے ضلعی آرگنائزر ملا فرہاد بلوچ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ بلوچ، انجمن تاجران کے نائب صدر لعل دوست، شعیب بلوچ کے علاوہ دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علاﺅالدین ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین آغا شاہ حسین بلوچ، حافظ محمد اعظم بلوچ نے صحافیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جہاں معصوم لوگوں کا قتل، چوری، ڈاکہ زنی نہیں ہوتی ہو، پنجگور کو قاتلوں، چوروں، ڈاکوﺅں اور ٹارگٹ کلنگ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، اسلحہ بردار دن دہاڈے بندوق اٹھاکر وارداتیں کرکے نامعلوم ہو جاتے ہیں ان کو روکنے اور منع کرنا والا کوئی نہیں ہے انتظامیہ پولیس مکمل طور پر پنجگور کے امن کو بحال کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، ریاستی رٹ کا نام و نشان دکھائی نہیں دیتا ہے، پنجگور کے عوام روزانہ لاشیں اٹھانے سے اب تھک چکے ہیں پنجگور کے عوام اب مزید لاش اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے ہے پنجگور پولیس اور انتظامیہ کے سامنے معصوم لوگوں کی قتل سستا ہوچکا ہے، اس لیے انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ پنجگور انتظامیہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کو باور کرائے کہ وہ امن وامان کو بحال اور عوام کو تحفظ فراہم کرسکتے ہیں تو ٹھیک ہے وگرنہ پنجگور انتظامیہ اور پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ہاتھ اٹھا کر عوام سے معافی مانگ لیں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور پنجگور کے عوام اپنا تحفظ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں آل پارٹیز پنجگور کے عوام کو لاورث اور تہنا نہیں چھوڑے گی نہ ہی پنجگور کے عوام لاوراث ہیں۔ دریں اثناءآل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے پنجگور میں بجلی طویل ترین لوڈشیڈنگ اور اور بلنگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کیسکو پنجگور کے ایس ڈی او عوام کو بجلی سہولت فراہم کرنے میں ناکام اور زیادتیوں پر اتار آیا ہے، پنجگور کے عوام کو بلاجواز اور بغیر بجلی کے کروڑوں روپے کا مقروض بنا کر اور بلنگ کے زریعے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کررہا ہےآل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی فوری طور پر ایس ڈی او وپڈا کی باعزت تبادلے کا مطالبہ کرتا ہے اسکے علاوہ پنجگور واحد ضلع ہے جو گزشتہ کئی سال سے نیٹ سروس بند ہے، جو انسانی حقوق اور عوام کو جدید سہولت کاروبار تعلیم سے دور رکھنے کی سازش ہے۔ لہٰذا آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور نیٹ سروس کو فوری اور جلد بحال کر نے کا مطالبہ کرتا ہے اس لیے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجگور امن کی بگڑتی صورتحال نیٹ سروس کی بندش اور واپڈا کی زیادتیوں کیخلاف بروز منگل 23 اپریل کو پنجگور بھر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کرتی ہے، تاجر برادری سے گزارش ہے کہ 23 اپریل بروز منگل اپنے کاروبار اور مارکیٹ کو بند کرکے اپنی بہتر مستقبل امن وامان اور اپنی تحفظ کیلئے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں