اہل غزہ کی حمایت کرنے پر پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، ایرانی صدر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر مہمان ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ہمارے لیے قابل احترام ہے۔ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ضروری ہے، فلسطین میں اسرائیلی ظلم کے خلاف پاکستان عوام کا ردعمل قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل ِغزہ کی حمایت کرنے پر پاکستان کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، اقوام عالم، پاکستان اور دنیائے اسلام کو فلسطین کے لیے آواز بلند کرنی ہوگی۔ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور نسل کشی پر پاکستان کے مو¿قف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی ذمے داریاں ادا نہیں کررہی۔ ایک دن فلسطین کے لوگوں کو ان کا حق مل جائے گا۔
Load/Hide Comments


