آغا افتخار الدین کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز انگیز تقریر معاملے پر ملزم آغا افتخار الدین کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت جج راجہ جواد عباس نے سماعت کی۔ملزم آغا افتخار الدین کی اہلیہ نے شوہر کی۔طرف سے دلائل دئیے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ آغا افتخار الدین نے تنقید کی تھی کسی کو دھمکی نہیں لگائی، آغا افتخار الدین دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ ملزم کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے،۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہاکہ ملزم نے مسلح افواج اور عدلیہ کے درمیان مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی۔ ایف آئی اے نے کہاکہ گرفتاری کے وقت ملزمنے خود کو دل عارضے میں مبتلا ہونے کا ظاہر کیا، ملزم آغا افتخار الدین کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز ادویات دیکر ڈسچارج کردیا۔ایف آئی اے نے عدالت سے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں