بارشوں کا نیا سلسلہ کل بلوچستان میں داخل ہو گا، ندی نالوں میں تغیانی کا خدشہ لاحق، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے ملک بھر میں داخل ہو گا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ لاحق ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 24اپریل سے بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جس کے بعد 26اپریل تک مغربی ہواﺅں اور بارشوں کا نیا سسٹم پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے گا، علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے عوام کو غیر ضروری سفر اور گھروں سے باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تجویز دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں