سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 7800روپے سستا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 7800روپے سستا ہو گیا، تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت اچانک 72ڈالر کی بڑی کمی کے ساتھ 2309ڈالر کی سطح پر آ گئی۔اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 7800روپے کی بڑی کمی سے 240900روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6687روپے کی کمی سے 206533 روپے کی سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں