پشین، فائرنگ کے تبادلے میں 3 مشتبہ افراد ہلاک، ایک گرفتار

راولپنڈی (پ ر) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ آپریشن میں ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی۔ مشتبہ شخص کے قبلے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں