خضدار میں گھریلو ناچاقی سے تنگ نوجوان نے خودکشی کر لی

خضدار(بیورورپورٹ) خضدارزہری زالکان کلی اعظم خان میں گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر نوجوان نے خودکشی کرلی تفصیلات کے مطابق خضدار کے تحصیل زہری میں کلی اعظم خان میں گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر ریاض احمد ولد غلام مصطفی قوم جتک نے چھری کے ذریعے اپنے جان لینے کی کوشش کی متوفی کوزخمی حالت میں سول ہسپتال لے جایاگیا جوکہ زخموں کی تاب نہ لاکر رستے میں ہی چل بسا ، مقامی انتظامیہ نوجوان کے خودکشی کے متعلق تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں