جیکب آباد کے کچے میں پولیس نے مقابلے کے بعد مغوی کو بازیاب کرالیا

جیکب آباد(آ ئی ین پی) جیکب آباد پولیس کا کچے کے علاقے سے مقابلے کے بعد مغوی کو بازیاب کرانے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی پولیس نے تھانہ کرمپور کندھکوٹ کے دودائتی کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کرکے ایک مغوی بابو پہوڑ کو مقابلے کے بعد بازیاب کرلیا ہے، ملزمان مغوی بابو پہوڑ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے ایسی اطلاع پر پولیس نے کاروائی کی، پولیس کے مطابق اغواکار ڈاکو مغوی کو کچے کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ، ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ کا کہنا ہے کہ دیگر مغویوں کی بازیابی کے لیے علاقے کو سیل کرکے آپریشن جاری ہے اور اغوا کار ڈاکوو¿ں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تمام مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں