وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد ، جاں بحق کسٹمز انسپکٹر کے اہلخانہ سے تعزیت، امدادی چیک پیش

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف ایبٹ آباد میں جاں بحق کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کی رہائش پر گئے اور جاں بحق کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سیفران ، انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، رکن قومی اسمبلی سردار محمد یوسف، مسلم لیگ(ن)کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی، چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے جاں بحق کی بیٹی اور بیٹے کو پیار کیا اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے جاں بحق کے والد کو گلے لگاکر حوصلہ اور دلاسہ دیااور شہداپیکیج کے تحت شہید کی بیوہ اور بچوں کیلئے امدادی چیک انہیں پیش کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ یہ امدادی رقم آ پ کے جاں بحق بیٹے کی عظیم قربانی کا نعم البدل نہیں ہو سکتی لیکن جاں بحق بیوہ اور بچوں کیلئے حکومت جو کچھ بھی کر سکتی ہے، کرے گی، ان کی تعلیم اور علاج کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں