مزدور پیشہ افراد کے بچوں کو ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھیجا جائیگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (یو این اے) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلیٰ اقامتی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق لیبر ویلفیئر فنڈ کے تحت اب مزدوروں کے بچے بھی پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرسکیں گے ، مزدوروں کے بچوں کے تمام تر تعلیمی اور اقامتی اخراجات لیبر ویلفیئر فنڈ سے ادا کریں گے، مزدور کا باصلاحیت بچہ مزدور نہیں افسر، ڈاکٹر، انجینئر اور کامیاب انسان بنے گا، مزدو کا بچہ وہیں پڑھے گا جہاں ایک صاحب حیثیت فرد کا بچہ پڑھتا ہے، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ غریب ہمیشہ غریب رہے، یہ اس کی قسمت کا نہیں معاشرتی ناہمواری کا معاملہ ہے، رواں سال مزدوروں کے 400 بچے پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں پڑھیں گے، آئندہ سال سے مزدوروں کے ایک ہزار بچے پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجیں گے، بلوچستان پر ایک مزدور کے بچے کا اتنا ہی حق ہے جتنا ایک صاحب حیثیت فرد کے بچے کا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں