اسلام آباد، دوران چیکنگ منہ سونگھنے اور نکاح نامہ طلب کرنے پر 5پولیس افسران معطل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں چیکنگ کے دوران فیملی سے نکاح نامہ طلب کرنا پولیس افسران کو مہنگا پڑ گیا، تفصیلات کے مطابق دوران چیکنگ فیملی سے نکاح نامہ طلب کرنے پر 2 پولیس افسران کو معطل کردیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ عوامی شکایات کے عدم ازالے اور ناقص تفتیش پر 5 پولیس افسران محکمے سے برخاست کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ پولیس افسران کو بارہا تنبیہ کی گئی دوران چیکنگ نہ منہ سونگھا جائے اور نہ نکاح نامہ طلب کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں