بیوٹمز اساتذہ سہیل اور اکرم بلوچ گرفتار، اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن تربت یونیورسٹی کی مذمت

تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف تربت کے ترجمان نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز کے فیکلٹی ممبران سہیل بلوچ اور ڈاکٹر اکرم بلوچ کی یونیورسٹی کے احاطے میں پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز کی ناہل انتظامیہ اپنی بد عنوانیوں کو چھپانے کے لئے فیکلٹی ممبران کو پولیس کی ملی بھگت سے گرفتاری پر اتر آئی ہے تاکہ قابل احترام اساتذہ کرام ناہل انتظامیہ کی بدعنوانیوں پر خاموش رہیں اور ناہل انتظامیہ اپنی بدعنوانیوں کا بازار گرم رکھے اور کوئی اس کے خلاف آواز نہ اٹھائی جائے ۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف تربت نے ہر وقت فیکلٹی ممبران کے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے آواز اٹھائی ہے اور فیکلٹی ممبران کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی فیکلٹی ممبران کے جائز حقوق کے لئے آواز اٹھائی گی اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ مذید براں اکیڈمک اسٹاف ایسو سی ایشن یونیورسٹی آف تربت کے ترجمان نے بیوٹمز کے چانسلر گورنر آف بلوچستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ بیوٹمز کے قابل احترام استاتذہ سہیل انور بلوچ اور ڈاکٹر اکرم بلوچ کو پولیس کی غیر قانونی تحویل سے رہا کروائیں اور ناہل انتظامیہ کی بد انتظامیاور بد عنوانی پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کریں تاکہ بیوٹمز کے ناہل انتظامیہ کی بدانتظامی اور بد عنوانی طشت ازبام ہوسکے جس سے ملکی قانون حرکت میں آسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں