سونا 1900روپے فی تولہ سستا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سونے کی قیمت سستی ہو گئی، فی تولہ 1900روپے کم ہو گیا، تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کی کمی سے 2418ڈالر کی سطح پر آ گئی۔دریں اثنا مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کی کمی سے 248500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1630روپے کی کمی سے 213048روپے کی سطح پر آگئی۔بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں