بی ایم سی گرلز ہاسٹل میں گیس کی بندش کا نوٹس لیا جائے،نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے جاری بیان بی ایم سی گرلز ہاسٹل کے گیس و بجلی کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کوئٹہ شہر میں رہتے ہوئے طلباء لکڑی جلا کر کھانے پکاتے ہے۔جو کہ آج کے اس جدید دور میں لمحہ فکریہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دنیا میں بلوچستان واحد علاقہ ہوگا جہاں تعلیم کے حصول کو انتہائی مشکل بنایا گیا۔تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کرنے سے اداروں کے سربراہ نے خود کو بری الزمہ قرار دیا ہے۔جس سے مسائل کے انبار نے تعلیمی اداروں کو گھیرا ہوا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہاسٹل میں سہولیات کا فقدان طلباء کے علمی تحقیقی و تخلیقی صلاحیتوں کو مکمل طور اثر انداز ہوتی ہے۔جس سے طلباء مجموعی طور پر نفسیاتی مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ بی ایم سی گرلز ہاسٹل کی گیس کو بند کرنا اور طلباء کے مشکلات میں اضافہ کرنا مکمل طور پر انتظامیہ کی غفلت و تعلیم دشمن اقدام ہے۔جس کی جتنی مذمت کیجائے کم ہے۔بیان میں کہا گیا کہ گرلز ہاسٹل گیس سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں