سوراب میں منشیات کے خلاف 19 جولائی کو ریلی نکالی جائیگی

سوراب(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، بلوچستان نیشنل پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) جمعیت علماء اسلام پی ایس پی کے زیراہتمام 19 جولائی بروز اتوار صبح 9 مدینہ مارکیٹ نغاڑ روڈ سے منشیات کے خلاف ریلی نکالی جائے گی سوراب کے باشعور عوام سیاسی سماجی کارکنوں وکلاء برادری طلباء و اساتذہ کرام سے شرکت کی اپیل کی گئی اس موقعے پر جاری کردہ بیان میں بیان میں کہا گیا ہے کہ سوراب میں اسٹوڈنٹس اور سیاسی جماعتوں کا عوامی مسائل پر مشترکہ حکمت عملی پرامن عوامی مہم و تمام ایشوز پر جمہوری طریقے سے آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رہے گی بیان میں مزید کہا ہے بدقسمتی سے سوراب میں منشیات کا منفی کلچرجوکہ نوجوانوں یہاں کے سماج کے لئے زہر قاتل بن چکی ہے نوجوانوں میں روز بروز سراہیت کرتی جارہی ہے منشیات نوجوانوں کو سماج و دیگر قومی و علاقائی سے بے خبر کررہی ہے موجودہ صدی علم و زانت کی صدی ہے صحت مند و باشعور لوگ ہی اس صدی میں چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہے منشیات کے خلاف جنگ میں سوراب کے باشعور عوام یکجہتی ریلی میں بھرپور شرکت کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں