پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن "آئی کیوب قمر "چاند پر روانہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ ہو گیا جو 5روز میں چاند پر پہنچے گا، تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ آئی کیوب قمر آج 2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا، جسے چینی میڈیا اور انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر کیا گیا۔’آئی کیوب قمر ’ کو انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان نیشنل اسپیس ایجنسی ’سپارکو‘ کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔واضح رہے کہ ’آئی کیوب کیو‘ آربیٹر دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے جو چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ٹیسٹنگ اور قابلیت کے مرحلے سے کامیابی سے گزرنے کے بعد ’آئی کیوب کیو‘ کو ’چینگ 6‘ مشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ۔
Load/Hide Comments


