وفاقی وزیر داخلہ نے پنجاب میں گندم درآمدگی سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدتی ہے، لوگوں کی خواہش ہے کہ مجھ پرکوئی بات آجائے، پنجاب میں گندم درآمد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر10 سال بعد بھی رشوت کا کوئی الزام ثابت ہوتو جواب دینے کے لیے تیار ہوں، گندم کے حوالے سے میری ذاتی رائے میں کوئی غلط کام نہیں کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے کسی صوبائی حکومت کو کوڈ نہیں کیا، میں جن نہیں ہوں ایک پھونک سے تمام معاملے ٹھیک ہو جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں